0

پیران ملاکنڈ ،ٹرک مبینہ بریک فیل ہونے سے انے والی ٹرک اور موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی

بٹ خیلہ (مانند نیوزڈیسک) پیرا ملاکنڈ میں سٹیل چادررول سے بھری ٹرک مبینہ بریک فیل ہونے سے مخالف سمت سے انے والی ٹرک اور موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیران ملاکنڈ میں صفدر شاہ پمپ کے قریب چڑھائی پر اترنے والا سٹیل چادر رولز سے بھری ٹرک سامنے آنے والے ٹرک اور موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون زوجہ کامدار خان اور وقاص ولد صدیق الرحمان ساکنان صوابی سمیت ٹرک ڈرائیور داود خان ولد عبدالواحد ساکن درگئی اور غلام حسین ساکن ملتان شدید زخمی ہوگئے، علاقہ کے عوام نے زخمیوں کو اپنی مدد اپ کے تحت ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا کر داخل کردیا گیا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ملاکنڈ لیو ی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں