0

ڈنٹسٹری بلڈنگ کا تمام تر کام 31 جولائی تک مکمل کیا جائے اور بی او جی کو رپورٹ پیش کی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ ڈنٹسٹری بلڈنگ کا تمام تر کام 31 جولائی تک مکمل کیا جائے اور بی او جی کو رپورٹ پیش کی جائے۔ اے ٹی ایچ کی ایمرجنسی میں مریضوں کی سہولیات کے لئے مزید اقدمات کئے جائیں۔ایمرجنسی کا دورہ کرنے کا مقصد عوام کو ایمرجنسی میں درپیش مسائل کو فلفور حل کرنا ہے۔ایمرجنسی یا وارڈ کا کوئی بھی مریضں لیبارٹری ٹیسٹ یا ایکسرے کے لیے ہسپتال سے باہر نہیں جائے گا مریضوں کو تمام تر سہولیات ہسپتال کے اندر دی جائیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدا رت اورہسپتال اور کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورہ  کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے بتائیں۔تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں بورڈ آف گورنرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں  ایوب میڈیکل انسٹیٹیوشن کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے ہسپتال اور کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈین ایوب میڈیکل کالج اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدیٰ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ امین اللہ گنڈاپور اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے ڈنٹسٹری بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران کنسٹرکشن کمپنی نیسپاک کے اعلی افسران نے بلڈنگ میں جاری کام کے حوالے سے چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے بعد چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے کالج اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں  کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ہسپتال ایمرجنسی کے حوالے سے انچارج شعبہ حادثات و اتفاقیہ (ایمرجنسی) ڈاکٹر ماجد نے چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف کو ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔  دورے کے اختتام پر چیئرمین بی او جی کا کہنا تھا کہ حکومت مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ہمارا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال ایمرجنسی کے لئے الگ سے سی ٹی سکین نصب کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ عوام کی دیگر مشکلات کے حل کے لئے بھی تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ایمرجنسی کا دورہ کرنے کا مقصد عوام کو ایمرجنسی میں درپیش مسائل کو  فوری حل کرنا ہے۔ایمرجنسی کا کوئی بھی مریضں لیبارٹری ٹیسٹ یا ایکسرے کے لیے ہسپتال سے باہر نہیں جائے گا مریضوں کو تمام تر سہولیات ہسپتال کے اندر دی جائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں