0

ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ تیسری روز بھی جاری رہی

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) پشاور واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ تیسری روز بھی جاری رہی، کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے عدالت نے والے سائلین مایوس لوٹ گئے، بار روم میں بار ممبران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سعیداللہ خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا، جس سے صوبائی بار کونسل کے ممبرن شیرین خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا، وکلاء نے پشاور واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اور مشترکہ قرار داد کے ذریعے فیصلہ کیا کہ جب تک پشاور واقعہ کی تحقیقات نہیں ہوتی اس وقت تک انتظامیہ افسران اے سی اور اے اے سی کے دفاتر کا بائیکاٹ رہیگا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج بدھ کے روز وکلاء کی طرف سے سیشن کورٹ سے احتجاجی جلوس نکالی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں