0

یونیورسٹی آف بونیر میں گیس جرنیٹرلیکج سے خاتون بچے سمیت جاں بحق

بونیر (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف بونیر کیمپس میں گیس جرنیٹر لیکج کے وجہ سے خاتون  کا بچے سمیت جاں بحق ہونے پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے 2 گھنٹے مرکزی بازار سواڑی قیصر ولی خان چوک کو بند کر دیا۔طلباء کا مطالباء تھا کہ کمپس میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اور لیکچرارز کے کلاس میں نہ آنےاور کلاس نہ لینے کی وجہ سے یہ موت واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کمپس میں نہ پانی ہے اور نہ دیگر سہولیات  اس موت کے زمہ دار یونیورسٹی کے انتظامیہ  ضلعی انتظامیہ خیبر پختونخوا حکومت اور ہائر ایجوکیشن  ہے۔ اسلئے اس موت کی ایف آئی آر ان پر کاٹا جائے ۔اگر لیکچرارز کلاس آتے تو یہ خاتون جرنیٹر روم میں نہ بیٹھی یہ اس لئے بیٹھی تھی کہ کلاس میں لیکچرار نہیں تھا اور یہ خاتون اپنے بیٹے کو سولا رہی تھی۔ اور یہ جرنیٹر بھی غلط روم میں لگایا گیا تھا۔ اس لیئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کمپس میں سہولیات دئے بغیر ہم کمپس نہیں جائین گےاور یہ احتجاج ہم روانہ کے بنیاد پر جاری رکھیں گے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں