0

سمندروں کیلئے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کی ضرورت ہے، نیول چیف

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی یومِ بحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع حیات نو۔ سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ سمندری وسال کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگاہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچا ؤکیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں