0

وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شہباز سپیڈ سے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 100 موبائل سٹورز سے سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے، سستے آٹے کی فراہمی بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلائی جائے گی۔ا نہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں آٹے کے 50 ہزار سے زائد تھیلے فروخت کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایبٹ آباد میں 2 روز میں 22 ہزار 70 اور پشاور میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سستا آٹا موبائل سٹورز کی تعداد 13 جون تک 200 ہوجائے گی، 9 جون تک خیبرپختونخوا میں آٹے کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کردیں گے جبکہ 17 جون تک خیبرپختونخوا میں عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد 500 ہوجائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں