0

ٹل، سرور کائنات کے شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، مفتی نعمان

ٹل (مانند نیوز ڈیسک) سرور کائنات کے شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں بھارتی حکمران جماعت بے جی پی کی طرف سے حضور ص کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل آزاری کا نوٹس لیں مسلمان اپنے نبی پر جان قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی تحصیل ٹل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا نعمان محمد ساجدی نے ٹل میڈیا سنٹر  میں “میڈیا ‘سے گفتگو  کرتے ھوئے کہا  انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے دنیا میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں  کی دل آزاری کی ہے،  کیونکہ مسلمان نبی اکرم ﷺ کی شان میں  گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرتے اور ان پر جان قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوے کہا وہ گستاخی کے مرتکب افراد کو پارٹی سے نکال کر ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی بھی نبی اکرم ﷺ کی شان  میں گستاخانہ کلمات کہنے کی جرآت نا کر سکے۔ محمد ﷺ سے محبت دین حق کی شرط اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نا مکمل ہے، مودی سرکار گستاخ رسول اللہ کو کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں