0

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔درخواست گزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں