0

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، شازیہ مری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ ملکی معیشت کا بہت بڑا حال ہے، چار برسوں میں مہنگائی عروج پر گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں، ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی، مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کارکردگی کا پوچھیں تو سازش کا کہنا شروع کردیتے ہیں، 4سال کی کارکردگی کا پوچھتے رہیں گے، انہیں سازش نے نہیں عوام کی پکار نے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں دینے کے دعوے کرنیوالوں نے نوکریاں چھینیں، گھر دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے چھتیں اکھاڑدیں، گزشتہ حکومت عوام کیلئے کوئی ایک منصوبہ شروع نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، آئی ایم ایف سے معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، گزشتہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کرسی جانے کے غم میں انہوں نے عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں