0

شانگلہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریدللہ خٹک کا مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شا نگلہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریدللہ خٹک کا  مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ، عوام سے اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر میں ووٹ کا اندراج یقینی بنائے کی اپیل،انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے اس آخری مرحلے میں اپنے ووٹ کیاندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔شانگلہ میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے 118 ڈسپلے سنٹر زقائم کردیئے گئے ہیں،ڈسپلے سنٹرز 19جون تک بشمول ہفتہ و اتوارصبح 9 تا شام 4بجے کھلے رہینگے۔ضلعی الیکشن کمشنر فریدللہ خٹک نے شانگلہ مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا اور ضلع شانگلہ کے عوام کو ایک با ر پھر درخواست کی کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منظورشدہ پروگرام کے مطابق اپنے اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر میں ووٹ کا اندراج یقینی بنائے جو کہ 19جون 2022تک جاری رہیگا۔اس سلسلے میں عوام کی سہولت کی خاطر ضلع بھر میں 118ڈسپلے سنٹرزقائم کردئیے گئے ہیں۔عوام الناس ووٹ کی تفصیلات اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر پر موجود غیر حتمی انتخابی فہرستوں میں ملاحضہ کرسکتے ہیں۔ووٹ اور قریبی ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات شناختی کارڈنمبر کو 8300 پر ایس ایم ایس کرنے سے بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔اندراج  نہ ہونیکی صورت میں ڈسپلے سنٹرانچارج ممکنہ تعاون کریگا۔ عوام الناس سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے اس آخری مرحلے میں اپنے ووٹ کیاندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی صورت میں فارم15، ووٹ کے اندراج پراعتراض کی صورت میں فارم16 جبکہ کوائف کی دُرستگی کیلئے فارم17پُر کرکے قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنرشانگلہ میں جمع کروائیں۔یاد رکھیں کہ الیکشن ایکٹ2017کی روشنی میں ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر ہی ممکن ہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں