0

بٹ خیلہ ،سرکاری ہسپتالوں کے نجکاری اور ٹھیکیداری سسٹم کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) کیٹیگری اے ھسپتال بٹ خیلہ میں گرینڈز ھیلتھ الائنس کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں کے نجکاری اور ٹھیکیداری سسٹم کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور واک ملازمین کا  حکومت سے ملازم دشمن پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ احتجاجوں کا  سلسلہ جاری  رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین حکومت کے نجکاری پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج پر ھے بٹ خیلہ ھسپتال میں بھی تیسری روز بھی گرینڈز ھیلتھ الائنس کے زیر اہتمام مظاہرہ ھوا اور ایک گھنٹہ تک مکمل ھڑتال رھا مظاہرہ سے ڈاکٹرارشد نواز پیرا میڈیکس سٹاف کے محمد نواز حضرت حسین منصور رفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ھیلتھ ملازمین کے مسائل پر توجہ نھیں دے رہے ہیں اب ھم کو اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنا ھوگی اور حکمرانوں کو نجکاری عمل ملازم دشمن پالیسی کو واپس لینے پر مجبور کر ینگے انھوں کھ کہ جب تک صوبائی قائدین کا حکم ھے روانہ ایک گھنٹہ ھڑتال اور احتجاج ھوگی آخر میں ملازمین نے نا اھل حکومت ھائ ھائ کے پرجوش نعرے لگاکر  ھسپتال میں واک کیا۔۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں