0

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی،اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے علاقہ خداداد کالونی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم جاوید نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کا انتقال ہو گیا ہے۔ عامر لیاقت کے ڈرائیور نے عامر لیاقت کے کمرے کا بند دروزاہ 10سے15منٹ تک کھٹکھٹایا اور دروازاہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور بعد ازاں پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔ ملازم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کمرے سے چیخ کی آواز آئی تھی۔ملازم کے مطابق وہ کمرے میں پہنچا تو ڈاکٹر عامر لیاقت تکلیف میں تھے اور انہیں دل میں تکلیف ہورہی تھی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کو مردہ حالت میں ہی ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لئے پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔پوسٹمارٹم رپورٹ آنے میں دو سے تین روز کا وقت لگ سکتا ہے۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بتایا کہ افسوسناک خبر ہے کہ ہمارے اس ایوان کے معزز  رکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا انتقال ہو گیا ہے اوراس وجہ سے قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی فوری طور پرروکنی چاہیئے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی آج (جمعہ)شام پانچ بجے تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عامر لیا قت حسین پانچ جولائی 1971کو پیداہوئے۔ داکٹر عامر لیاقت حسین پہلی مرتبہ 2002سے2007تک ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن قومی اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور بھی رہے۔ جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 2018کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں