0

ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 9 سے 30 جون کے درمیان مختلف تاریخوں صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ اور بٹخیلہ سے بجلی کی فراہمی 9, 11, 16, 18, 23, 25 اور 30 تاریخ کو صبح سات سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ 132 کے وی جی ایس ایس درگء سے 13, 15, 20, 22, 27 اور 29 کو جبکہ 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے 14, 15, 21, 22, 28 اور 29 تاریخ کو بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں معطل رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں