0

تپتی دھوپ میں بھی بہترین خدمات فراہم کرنے پر مینگورہ میں ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر سیدو شریف میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سائٹ وزٹ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر اے ڈی سی مینگورہ بازار بھی گئے اور شدید دھوپ میں کھڑے ڈیوٹی سرانجام دیتے ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں اور پانی کے بوتلیں تقسیم کئے۔ اے ڈی سے نے روڈ اطراف پر جابجا پڑے تعمیراتی میٹریل کا نوٹس لیتے ہوئے انتباہ جاری کیں۔ اے ڈی سی سہیل احمد نے میڈیکل سنٹرز کے سامنے غیر قانونی پارکنگ کا بھی نوٹس لیا اور مریضوں کی مشکلات کے پیشِ نظر پارکنگ فوری ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ دورے کے موقع پر اے ڈی سی سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عوام بھی پارکنگ کے سلسلے میں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ روڈ اطراف اور بازاروں میں غلط اور غیر قانونی پارکنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک روانی بھی متاثر نہ ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں