0

خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔ خیبر پختو نخوا پولیس کے مطابقگزشتہ چند دن میں خیبر پختونخوا میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آتشزدگی کے واقعات کے بعد سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جن میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، آگ لگانے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے کہا کہ  ملزمان کی جانب سے ذاتی ملکیتی جنگلات کو حکومتی امدادکی غرض سے آگ لگائی گئی۔گرفتار افراد میں 4 ایبٹ آباد،4 سوات،2 دیر لوئراور 2 کا تعلق خیبر سے ہے۔گرفتار افراد کے خلاف محکمہ جنگلات ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان محکمہ جنگلات نے کہا کہ سرکار کے زیر انتظام جنگلات میں صرف 3 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں