0

دکھ کے اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ شہید ریسکیور نظام اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، ڈپٹی کمشنر شانگلہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل چکیسر شانگلہ میں جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران شہید ہونے والے ریسکیو 1122 شانگلہ کے اہلکار نظام اللہ کی نماز جنازہ ہسپتال گرونڈ تحصیل چکیسر میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان،ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد عمران مرزا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ عزیز اللہ جان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکیسر احسان اللہ آفریدی، ریسکیو اہلکار، سماجی و سیاسی رہنما،علاقہ عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے واقع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن غمزدہ خاندان کیساتھ کھڑی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں