0

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کے روز ایوان صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق، صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205  کے تحت دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں