0

ضلع ملاکنڈ میں ووٹر لسٹوں میں ناموں کا اندراج سات جولائی تک جاری رہیگا

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)    ضلع ملاکنڈ میں ووٹر لسٹوں میں ناموں کا اندراج سات جولائی تک جاری رہیگا۔غیر حتمی انتخابی فہرستیں ضلع کے 82مختلف ڈسپلے سنٹر میں رکھی گئی ہے۔عوام قائم ڈسپلے سنٹر میں اپنے ووٹ کے اندراج، تصیح اور حذب کیلئے درستگی نام ڈھنڈے۔ جن افراد کے نام انتخابی فہرست میں نہیں اور قومی شناختی کارڈ رکھتے ہوں تو فارم 15درج شدہ نام پر اعتراض کیلئے فارم 16اور نام وکوائف میں درستگی کیلئے فارم 17پر کرکے ڈسپلے انچارج سنٹر کے حوالہ کیا جائے۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ الیکشن افیسر امجد علی نے قائم ڈسپلے سنٹروں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جونیئر اسسٹنٹ محمداسلام بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ ائندہ صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بھرپور تیاریاں شروع کی ہے اور اٹھارہ سال تک کے مرد وخواتین ووٹرلسٹوں میں اپنے ناموں کااندراج یقینی بنائیں۔کیونکہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور یہ لوگوں کی ضمیر کی اواز ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں