0

ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کے بھرپور کوششوں کیوجہ سے ملاکنڈ میں مثالی امن قائم ھے، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئ نے کھا ھے کہ ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کے بھرپور کوششوں کیوجہ سے ملاکنڈ میں مثالی امن قائم ھے دوسروں کو آرام دینے کے لئے اپنے دفتر سمیت تمام سرکاری دفاتر میں اے سی نہ لگانے کی گزارش کی ھے ملاکنڈ لیویز میں بھرتیاں میرٹ پر ھوگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبیدار میجر سمیع اللہ باچہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئ نے کھا کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں کہ میرے موجودگی میں دوبار ملاکنڈ لیویز کے جوانوں کو ریسک الاؤنس کے دو اقساط ملے اور مزید بھی ملاکنڈ لیویز کے بھتری کے لیے کوشاں ھو انھوں نے کھا کہ آج پورے صوبے میں امن وامان ھو یا جرائیم کا خاتمہ ملاکنڈ کا نمایاں اور قابل فخر مقام ھے اور اس میں بڑ کردار ھمارے ملاکنڈیویز کے جوانوں کا ھے جس نے کم تعداد اور وسائل کے باوجود پورے علاقے میں مثالی امن قائم کی ھے انھوں نے کھا کہ ملاکنڈ لیویز کے بھرتیوں میں یھاں کے تمام عوام کا برابر حق ھے اور انشاءاللہ بھرتی مکمل طور پر اھمیت اور میرٹ کے بنیاد پر ھوگی عوام تسلی رکھیں کسی کی حق تلفی نھیں ھوگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں