0

کوہاٹ میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیراحمد کی زیر سربراہی جمعرات کے روز  نشتر  سپیشل ایجوکیشن سنٹرکوہاٹ میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن عنایت علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر لاچی خولہ طارق، تحصیلدار عارف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II  محمد وقاص اور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اور کثیر تعداد میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیراحمد کا کہنا تھا کہ اس کھلی کچہری کو خصوصی طور پر خواتین کے لیے منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کے مسائل ان کی دہلیز پر  سُن کر حل کرنے کے لیے اقدامات اُٹھانا ہے. کھلی کچہری میں خواتین نے اپنے مسائل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کے سامنے پیش کئے۔ ان مسائل میں آبنوشی، سڑکوں کی تعمیر، سکولز کی اپگریڈیشن،  سکولز اور بی ایچ یوز میں سٹاف کی کمی، خواتین کے لیے ہنرتربیتی سنٹرز کی کمی اور کوہاٹ شہر کے نوجوانوں میں بڑھتا ہوا منشیات کا استعمال شامل تھے. ان مسائل کو سُنے کے بعد متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات اُٹھانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا? گا۔ کھلی کچہری کے اختتام پر خواتین نے مسائل اُنکے دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ  کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں