سخاکوٹ(مانند نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام درگئی بازار میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب عارف، تحصیل درگئی کے امیر مولاناسیلمان حقانی، جنرل سیکرٹری مولانا سہراب، تحصیل نائب امیر اضغر خان ملی خیل، تحصیل بائیزی کے امیر مولانافضل منان، سرپرست اعلیٰ مولاناضیاء الرحمان سمیت دیگر کر رہے تھے نے درگئی بازار میں چکر لگا کر بھارت رہنماؤں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔احتجاجی جلوس جس نے بعد میں درگئی مین چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیرتحصیل درگئی کے امیر مولاناسیلمان حقانی، جنرل سیکرٹری مولانا سہراب، تحصیل بائیزی کے امیر مولانافضل منان، سرپرست اعلیٰ مولاناضیاء الرحمان اور مفتی فواد احمد نے کہا کہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ناموس رسالت پر تن، من،دھن قربان کریں گے مگر اس پر انچ نہیں انے دینگے،بی جے پی کے ترجمان ملعونہ شرما کی سزا وہی ہے جو اج تک ایسے لوگوں کو دی گئی ہے۔ اس ناپاک جسارت سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے۔مقررین نے کہا کہ تمام ممالک کیلئے ضروری ہے کہ ناموس رسالت کے حق میں قانون سازی کی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا سکے۔
