0

حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان بھی قربان ہے،جے یو آئی خیبرکارکنان

جمرود(ما نند نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام خیبر کے زیر اہتمام ہندوستان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام جمرود کے امیر مولانا گل نواز، جنرل سیکرٹری جمرود مولانا دلاور خان  درویش، مولانا سعید، وی سی چیرمین عبدالقدیر آفریدی اور دیگر جمعیت علماء اسلام جمرود کے کارکنان موجود تھے۔مظاہرین نے  انڈیا میں ملعون ہندوں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہے ان کے ساتھ محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کوئی بھی غیرت مند مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں ایک غلط لفظ کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ہم مال وجان اور سب کچھ پیارے نبی محمد پر قربان کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور انڈیا کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرکے ان کے سفیر کو ملک بدر کرے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہان ان کے مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کا ایک ہی سزا سر تن سے جدا کرنا ہے ہم انڈیا کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں اور انڈیا کے ایوانوں میں آگ لگائیں گے،آخر میں انڈیا کے پرچم کو نذر آتش کیا اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں