0

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کاپاراچنار دورہ

پاراچنار(مانند نیو ڈیسک) گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ جرگہ میں کمشنر کوہاٹ جاوید مروت، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان، اے سی امیر نواز، ڈی پی او شفیع اللہ، طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت حسین، حاجی بخت جمال، علامہ سید تجمل حسین سمیت کثیر قبائلی عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے کہا کہ علاقائی تنازعات کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوششوں پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی کوششیں جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر اور ریونیو اتھارٹی کو بھی خصوصی ہدایات جاری کئے ہیں کہ جتنا جلدی ہوسکے ان تنازعات کو حل کیا جائیں تاکہ ضلع کرم میں دیر پا امن کو یقینی بنایا جاسکے کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے پاراچنار شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عمائدین سے تجاویز مانگے جس پر عمائدین نے شہر میں ابنوشی اور نکاس سمیت مختلف قسم مسائل کا ذکر کیا اس موقع پر طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت حسین نے کہا کہ ضلع کرم میں اراضی تنازعات کے باعث آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے حکومت ریونیو ریکارڈ کے مطابق حق کو حقدار تک پہنچائیں کمشنر کوہاٹ نے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر واصل خان اور اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا دورہ ہسپتال کے موقع پر ایم ایس سید میر حسین اور ڈی ایم ایس قیصر عباس نے کمشنر کوہاٹ جاوید مروت کو ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی  کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کہا کہ وہ ان مسائل سے آگاہ ہیں اور انشاء اللہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے کمشنر کوہاٹ نے شہر کا بھی دورہ کیا اور بیوٹی فیکیشن کے حوالے سے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں