0

محکمہ حیوانات ہزارہ ریجن کے پیراویٹس ملازمین سراپا احتجاج

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ حیوانات ہزارہ ریجن کے پیراویٹس ملازمین سراپا احتجاج،احتجاج چوتھے روز میں داخل انتظامیہ اور گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی کے گھر کا گھراؤ حکومت سے مطالبات کے حق میں نعرے،مزید احتجاج کا دائرہ وسیع کر نے کا بھی عندیہ دیدیا،آج ہریپور میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا اور صو بائی وزیر اکبر ایوب کا ساتھ ڈویثرنل وفد ذکی  محمدکی قیادت میں ملاقات کر یگا گذشتہ روز احتجاجی مظاہرے کی قیادت میں بھی زکی محمد نے کی جبکہ مظاہرے میں ہزارہ بھر سے پیراویٹس ملازمین موجود تھے احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے ڈویثر نل صدر ذکی محمد نے کہا کہ پیراویٹس ملازمین اپنے جائز حق کیلئے عرصہ سے احتجاجی مطالبات کر رہی ہے لیکن کو ئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی اس لئے مجبوری سے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانا پڑی اُنھوں نے کہا کہ ہم اپنے ملازمین کے حقوق کی کسی بھی طرح حق تلفی پر یقین نہیں رکھتے ہیں لیکن حکومت ہماری شرافت اور پر امن مطالبہ پر کو ئی تو جہ نہیں دے رہی جس پر ہم مجبور ہیں کہ سڑکوں پر احتجاج کریں اُنھوں نے کہا کہ وقتط اور حالات کے مطالبہ ہمارے14.16اور 17اسکیل جو کہ ملازمین کا بنیادی حق ہے اُنھیں فی الفور دیا جائیب اور دیگر ملازمین کو مراعات بھی فراہم کی جائیں احتجاجی جلسہ میں صو بائی صدر پیراویٹس ظفر اللہ خان،صو بائی جنرل سیکرٹری شبیر جان کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے بھرپور طریقیہ سے متحد ہو کر جدوجہد کو یقینی بنا ئینگے،جلسہ سے ں ذیر محمد،شبیر جان،ناصر خان سمیت دیگر ملازمین نے بھی خطاب کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں