0

اسرائیلی فضائیہ کا دمشق کے ایئرپورٹ پر حملہ،ایک شخص زخمی

دمشق (مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کے ایئرپورٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں شہری زخمی ہوا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں سے دمشق کے ایئرپورٹ پر میزائل داغے گئے۔ حملے میں ایئرپورٹ کی ٹرمینل کی عمارت تباہ ہوگئی۔شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم شامی ائیر ڈیفنس فورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد اسرائیلی راکٹوں کا حملہ ناکام بنا کر انہیں مار گرایا۔اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد شام نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیئے گئے۔ شام آنے والی تمام پروازیں دمشق ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کریں گی، اسی طرح ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔شام کے سرکاری میڈیا   کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا لیکن چند میزائلوں سے نقصان بھی پہنچا، جب کہ ایک شہری زخمی ہوا۔شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کو تکنیکی وجوہات کی بِنا پر بند کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں