0

ٹوراسٹ پولیس کی بھرتیوں کیخلاف گلیات عوام کاسراپااحتجاج

ایبٹ آباد (نمائندہ مانند) ٹوراسٹ  پولیس کی بھرتیوں کیخلاف گلیات کی عوام سراپااحتجاج، گلیات ایکشن کمیٹی نے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا,مشتاق غنی اندھیرے میں وار کرکے نکل جاتے ہیں، مگر اب وہ دوبارہ گلیات آئیں تو آپکو اندازہ ہوگا آپکا کیسا استقباک کرینگے، اسپکیر صاحب آپ اپنے اپنوں کو نوکریوں پر لگا کر عوام کو بھول جاتے ہیں، دوہفتوں بعد عدالت جائیں گے اور سڑکوں پر بھی آئیں گے،باڑیاں اورہرنو سےسڑک بندکریں گے،ایبٹ آبادبلخصوص گلیات کے نوجوانوں کےحق پرڈاکہ ڈالنےکیخلاف عوامی نمائندےجواب دیں،آئ جی آفس اس معاملےپراپنی وضاحت دے،اکتالیس میں سےاڑتیس نوجوان اٹک پار سے بھرتی کر لیِئیے گئے ہیں اس کی مزمت کرتے ہیں، بزدل،نکمے،نااہل اور خاموش عوامی نمائندے جاگ جائیں نہیں تو عوام انہیں جگائے گی،  ان خیالات کا اظہار گلیات ایکشن کمیٹی کے ایم ایم راشد اعوان،ملک محمود اعوان،ملک دلاور،سردار اشفاق ،چیئرمین دلنواز،ایڈوکیٹ جہانگیر نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان جو پڑھے لکھے ہیں اور ڈگریاں ہوتے ہوئے صرف کیبن چلانے تک محود کر دئیے گئے ہیں ریسکیو،ون،ون ٹو،ٹو میں بھرتیوں میں بھی ہمیں نظرانداز کیا گیا، گریوٹی فلو سکیم میں بھی مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کیا ہمارے ساتھ جو وعدے وحید کیئے گئے وہ بھی پورے نہیں کیئے گئے،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی اہم پوسٹوں پر اٹک پار سے افسران لگائے گئے ہیں جی ڈی اے نے صرف نتھیاگلی ٹاون کو سہولیات کیلیئے مختص کر رکھا ہے جبکہ عوام کو تنگ کرنے کیلیئے پورے گلیات کو جی ڈی اے کی حدود میں ڈالا ہوا ہے، ایبٹ آباد یونیورسٹی،ایوب ہاسپٹل کمپلیکس،واپڈا ، وٹروے غرض کہ کوئ بھی محکمہ دیکھ لیں ان سب جگہوں پر مقامی نوجوانوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں