0

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سکندر میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے، سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔اہلخانہ کے مطابق سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ آئندہ ہفتے منگل تک سکندر میندھرو کی میت پاکستان لائی جائے گی۔78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں