0

پل چوکی،مسلح افراد کی فائرنگ، عبدلروف قتل،ساتھی زخمی

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) پل چوکی چکدرہ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کو قتل جبکہ ان کے ساتھی کو زخمی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ملاکنڈ لیو یز نے مجروح کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ، واقعہ لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔ لیوی پوسٹ پل چوکی چکدرہ کے رپورٹ کے مطابق مجروح سلطان غنی ولد عمر غنی ساکن تھانہ نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنے ساتھی عبدالروف جو پہلے جیولرزی کا کام کرتے تھے اور اب پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا کے ساتھ دم پوخ ہوٹل کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران ملزمان سہیل ولد وزیر محمد ساکن بازدرہ بالا پلئی اور ذکریا عرف گورو نے آکر ان کے ساتھ عبدالروف سے رقم کا تقاضا کیا ، جس سے ان کے درمیان تکرار شروع ہوکرملزمان میں سے سہیل نے فائرنگ کرے اس کے ساتھی عبدالروف کو قتل کیا جبکہ ذکریا عرف گورو کے فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ وجہ عداوت مالی لین دین ہے ملاکڈ لیویز نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302;47;324;47;34 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں