0

ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ملازمین کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ملازمین کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا ، ہیلتھ ملازمین نے سڑکوں پر نکل کر روڈ کو بلاک کرکے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ، روڈ بلاک اور او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں او مسافروں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلاے کارڈز اٹھارکھے تھے ، ہیلتھ ملازمین نے بازار میں ریلی نکال کر بعد ازاں جلسہ کی شکل اختیار کی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہلیتھ الائنس کے صدر محمد یونس، ڈاکٹر اصغر ، نسنگ کے جنرل سیکرٹری نسرین خیر،درجہ چہارم کے صدر حضرت حسین منصور اور پیرا میڈیکس کے نمائندے محمد نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے ہیلتھ فیسیلٹی منیجمنٹ بل کا نام دیا ہے جس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ہے ج سسے نہ صرف سرکاری ملازمین متاثر ہونگے بلکہ غریب عوام کو بھی علاج کے لئے سرکاری مراکز صحت میں بھاری رقم ادا کرنا پڑے گی جس کی اجازت ہم کسی بھی صورت میں نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت مجوزہ پالیسی کو ختم کریں ورنہ اس کے خلاف عوام کو بھی ساتھ لے کر شدید احتجاج کریں گے ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں