0

پختونخوامیں 23 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ بلاک

ملاکنڈ ( نمائندہ مانند ) پختونخوامیں 23 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ بلاک کردئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ میں بھی افغان مہاجرین نے کارڈ بنا کرمختلف دندوں میں ملوث ہیں۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں ساڑھے دس ہزار سے زائدافراد کے شناختی کارڈ کومبینہ افغان مہاجرین ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 23 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ بلاک کئے جاچکے ہیں پشاور میں ساڑھے دس ہزار مردان میں ڈیڑھ ہزار نوشہرہ میں 1400 خیبر میں 1300 سے زائد آئی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیادہ تر شناختی کارڈز وزیر باغ ، یکہ توت ، شاہین مسلم ٹاؤن بخشوپل سمیت مختلف علاقوں میں بلاک کئے گئے ہیں ان شناختی کارڈ زکو مجموعی طور پر افغان مہاجرین ہونے کے شعبہ میں بلاک کیا گیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے بعض علاقوں میں افغان مہاجرین نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بناۓ ہیں جن میں زیادہ تر کاروباری افغان مہاجرین بھی شامل ہیں ۔ ملاکنڈ میں بھی افغان شہریوں کی کثیر تعداد غیر قانونی دھندوں کےلیے جعلی کارڈ استعمال کرتے ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں