0

باجوڑ،پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا،2اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی پی او باجوڑ کے مطابق باجوڑ میں خار پل کے قریب واقع پولیس چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے،گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں