0

بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حمزہ شہبازنے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں، بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے،شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر توجہ نہ دی۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا موثر کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں