0

خادگزئی دوفریقین کے درمیان جھگڑا،دوآفراد قتل

چکدرہ (نمائندہ مانند) سوگیاڑ کمالاخادگزئی میں دو فریقین کے مابین جھگڑا، دو افراد قتل ایک زخمی،مقدمہ درج کرلیاگیا، واقعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ چکدرہ کے حدود سوگیاڑکمالاخادگزئی میں دو فریقین کے مابین جھگڑاہوا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی عظمت خان اور عنایت خان پسران عجب خان قتل ہوئے جبکہ مقتولین کابھتیجا منصور احمد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیازخمی کو فوری طور پر کیٹگری بی ہسپتال چکدرہ لایاگیااور بعد میں پشاور منتقل کیاگیا، مقامی پولیس کے مطابق فریقین کی پہلے سے آپس میں عداوت تھی،ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس تھانہ چکدرہ میں مقتولین کے بھائی احمد خان کی مدعیت میں ملزمان ابراللہ، کلیم اللہ،محبت خان اور شاہ وزیرکے خلاف زیر دفعہ 302,324,34مقدمہ درج کرلیاہے، پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فاروق جان اور ایس ایچ او اکرام خان کی قیادت میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں