0

روس کے ساتھ لڑائی میں یوکرین سرخرو ہو گا، وولودیمیر زیلنسکی

کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی  نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ گزشتہ چار ماہ سے جاری لڑائی میں سرخرو یوکرین ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم یقینی طور پر اس لڑائی میں سرخرو ہونے جا رہے ہیں  جو روس نے ہم پر مسلط کی۔ یہ یوکرینی میدانِ جنگ ہے، جہاں مستقبل کی دنیا کے ضوابط طے ہو رہے ہیں۔یوکرینی صدر نے  بیان میں خوراک کی قلت کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی وجہ سے ہم زرعی اجناس برآمد کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر ایسا جاری رہتا ہے، تو دنیا بھر میں خصوصا ایشیاء  اور افریقہ کے کئی ممالک میں بھوک اور قحط کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں