0

سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا کا آج بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا عامر سلطان ترین نے آج بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز، او پی ڈی، ڈائیلاسز یونٹ، سی سی یو، آئی سی یو اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں سروسز کی توسیع کے تناظر میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے ادویات کی سپلائی  اور عام لوگوں کو ان کی جلد فراہمی اور احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آئی سی یو، ڈائیلاسز یونٹ، سنٹرل آکسیجن سسٹم اور نئے آلات کی تنصیب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار کی کاوشوں کو سراہا،۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں