0

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید

 میرانشاہ (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں