0

ناران میں دو سال پابندی کے بعد ٹراؤٹ مچھلی کا پکڑنے کی اجازت

ناران (مانند نیوز ڈیسک) سیاحتی مقام وادی ناران میں دو سال کی پابندی کے بعد دریائے کنہار سے  راڈ کے  ساتھ ٹراؤٹ مچھلی کا پرمٹ کے زریعے پکڑنے کی اجازت۔دو سال قبل دریائے کنہار میں پائے جانے والی نایاب جرمن براؤن ٹراؤٹ مچھلی تحفظ آور غیر قانونی طور پر نسل کشی  پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سخت اقدامات کے بعد گزشتہ روز ناران میں  سیاحوں کی دلچسپی کے لئے پرمٹ کے زریعے محدود تعداد تک راڈ کیس زریعے ٹراؤٹ مچھلی ریور رینجرز کی نگرانی میں پکڑنے کی اجازت دے دی گئی اس سلسلے میں گزشتہ روز کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام دعایا تقریب منقعد کی گئی جس میں چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان خان ڈی جی طارق خان سمیت کے ڈء اے کے افسران ناران ہوٹلز اسیوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ سرور خان۔وحید خان سمیت دہگر  ہوٹلز مالکان خطیب جامع مسجد ناران  مولانا یاسر آور وہاں موجود سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں بولی کے زریعے دو  ٹراؤٹ مچھلیوں کو پکڑنے کا پہلا پرمٹ دس ہزار روپے میں شکور خان نامی شخص نے حاصل کیا۔ آس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان خان نے کہا کہ اللہُ تعالیٰ نے جہاں وادی ناران کو خوبصورت موسم آور نظاروں آور برف پوش پہاڑوں سے نوازا ہے وہیں آس وادی میں موجود دریائے کنہار کے  پانی میں نایاب جرمن براؤن ٹراؤٹ مچھلی  قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے آور اسکے تحفظ آور افزائش نسل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو مثبت آور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں آور ڈیسٹینشن ٹراؤٹ ٹرافی فشنگ سکیم کے زریعے آس سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا وہ آگاہی مہم کے زریعے ناران میں نئی نسل کی حوصلہ افزائی آور سیاحوں کے لئے سکول اف ایکویٹک اینڈ میرین لائف  قائم کریں گے تاکہ صاف ماحول آور مچھلیوں آور خاص کر ٹراؤٹ مچھلیوں کے متعلق بچوں آور انکے والدین کو  آگاہ کیا جائے گا ڈاکٹر ایمل زمان خان نے کہا کہ مستقبل میں ناران میں عالمی سطح کے ٹرافی فشنگ مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ پرمٹ کے زریعے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے پجاس فیصد کمیونٹی ریور رینجرز جو کہ مقامی غریب آدمی آپنے علاقے میں دریا کی حفاظت پر مامور ہیں انھیں پر خرچ ہو گئی جبکہ باقی آمدن سے  ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے آور انٹرنیشنل فشنگ گالا کے انعقاد پر خرچ کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان نے کہا کہ کاغان ویلی پورے پاکستان میں ایک قدرتی حسن سے مالامال آیک ویلی ہے آور یہاں لاکھوں کی تعداد میں ہر سال آنے والے سیاحوں کی رہنمائی آور سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں آور کنٹرول فشنگ ایک مثبت سرگرمی ہے جو کہ سپورٹس تک محدود کاروبار کیلئے نہیں ہے۔اس سے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک آور قدم ہے آور ایک نئے تھیم کے ساتھ کہ مچھلی پکڑیں انجوائے کریں آور ریلیز کردیں۔انھوں نے کہا کہ کے ڈی اے وادی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ومرمت کے علاؤہ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے نئے ٹریک بھی تعمیر کر رہی ہے  آس موقع پر ناراں ہوٹلز اسیوسی ایشن کے عہدیداران سیٹھ مطیع اللہ وحید خان سرور خان  حسن دین نے کے ڈی اے کی طرف سے پرمٹ کے زریعے محدود تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے  کے آس سکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آس سے سیاحوں میں دلچسپی بڑھے گی آور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں