اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان عبدالوہاب سے مل کر خوشی ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے آزادی مارچ سے ایک رات پہلے عبدالوہاب کے والد کو ان کے اپنے گھر پر تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ نوجوان عبدالوہاب کو پنجاب پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا تھا۔
0