0

حضرت امام خمینی کی 33 ویں برسی پاراچنار میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) مدرسہ خامنائی پاراچنار میں انقلاب اسلامی  پیشوا حضرت امام خمینی کی  33 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں علماء اور قبایلی عمائدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین علامہ عابد الحسینی، علامہ سید صفدر علیشاہ، علامہ باقر حیدری، تحریک حسینی کے صدر آغا تجمل حسین، انجمن حسینیہ کے سیکٹری عنایت حسین نے رہبر اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خمینی کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی اسلام اور عالم اسلام کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ سے یاد کیا مقررین نے کہا  کہ حضرت امام خمینی نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو متحد کرنے اور ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ امام خمینی موجودہ صدی کے عظیم شخصیت تھے ان کی دوستی اور دشمنی الہی تھے مقررین نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں کوئی بھی اسلامی ملک اپنی  آزاد پالیسی نہیں رکھتا یہی  وجہ ہے کہ آج عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتاہے انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران کے ابتدائی ایام میں امریکہ کے اشارے پر  درجنوں ممالک نے ایران کی مخالفت کی  حتی کہ ایران پر طویل خونریز جنگ مسلط کی مگر امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور چالیس سال گزرنے کے باوجود اج ایران جس مقام پر ہے وہ پوری دنیا کے لئے قابل رشک ہے اور دشمنان اسلام کیلئے پریشانی کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی ایک فرد کانام نہیں بلکہ ایک فکر ایک نظریئے کا نام ہے علاقائی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکٹری عنایت حسین اور تحریک حسینی کے رہنما آغا سید تجمل حسین اور تنظیم تحفظ ملت کے صدر مسرت منتظر نے کہا کہ ضلع کرم میں ایک منصوبے کے تحت منشیات اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے حکومت سے منشیات سمیت دیگر جرائم کی روک تھام خصوصا زمینی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں