0

تیراہ سروے میں کرپشن کو روکا جائے،غیر مقامی افراد کا غیرقانونی اندراج ناقابل قبول ہے ، پریس کانفرنس

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تیراہ سروے میں کرپشن کو روکا جائے،غیر مقامی افراد کا غیرقانونی اندراج ناقابل قبول ہے،قبضہ شدہ آراضی کا معاوضہ دیا جائے دیگر قبائیلی اضلاع کی طرح امدادی پیکج دیا جائے، اختیارات ملکان کے بجائے منتخب لوکل نمائندوں کو دی جائے۔زوان کوکی خیل اتحاد،قومی، سیاسی و سماجی مشران کاپریس کانفرنس ضلع خیبرتحصیل جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زوان کوکی خیل کے صدر اشفاق افریدی،ابرار آفریدی، حسین آفریدی، ملک نجیب آفریدی، سیاسی، سماجی اور قومی مشران نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں جاری سروے میں لوگوں سے سروے کے عوض پیسے لئے جارہے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے۔انھوں نے کہا کہ اس گھناونے کام میں بعض مقامی مشران بھی شریک ہیں جو لٹے پٹے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں نے دوران ہجرت بھرے گھر چھوڑے تھے جبکہ اب وہ سارے گھر ملبے کے ڈھیر بن چکے ہیں، دوسری جانب حکومت اتنی کم پیکج دے رہی ہے کہ جس سے گرے ہوئے کمروں کا ملبہ ہٹانا بھی ممکن نہیں ہے لہذا اس امدادی پیکج میں دوسرے قبائیلی اضلاع کا ہم پلہ کرکے اضافہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زمینوں پر سرکاری عمارتیں بنائی گئی ہے ان ہی لوگوں کو زمینوں کے عوض سرکاری نوکریاں بھی دی جائے۔انھوں نے ایف سی کے لیفٹننٹ کرنل تیمور کی وادی تیراہ سے تبدیلی کا مطالبہ کیا اور  ملکان کی بجائے سروے اختیارات بلدیاتی انتخابات میں کامیاب مقامی نمائندوں کو دی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو بھرپور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں