0

ججوں اور عملہ پر کام کا بڑھتا ہوا دباؤ اور تنازعہ، سیشن جج کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ججوں اور عملہ پر بڑھتا ہوا دباؤ، سیشن جج کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری۔  کراچی سٹی کورٹ میں وکلا اور عدالتی عملہ کے درمیان تنازع کے باعث سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج شرقی خالد شاہانی کو عہدے سے ہٹا دیا سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج شرقی خالد شاہانی کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کراچی سٹی کورٹ میں پچھلے ہفتے کشیدگی کے باعث تمام اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں معطل رہی تھیں وکلا نے سیشن جج ضلع شرقی کے خلاف بطور احتجاج سٹی کورٹ میں تالا بندی کی تھی جس کے بعد عدالتی عملہ سٹی کورٹ کی تالا بندی کی خلاف احتجاج کیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں