0

زرعی ریسرچ سنٹر پاراچنار میں ٹشو کلچر اور گرین ہاؤس کا افتتاح کردیا گیا

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) زرعی ریسرچ سنٹر پاراچنار میں ٹشو کلچر اور گرین ہاؤس کا افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈی سی کرم واصل خان، ڈائریکٹر زرعی تحقیق ضم شدہ قبائلی اضلاع فضل وہاب، پراجیکٹ ڈائریکٹر مفتاح الدین، ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر عبدالباری، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر شعبہ زرعی توسیع فیاض علی جان، ریسرچ آفیسر اقرار حسین سمیت کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی زرعی ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان، ڈائریکٹر زرعی تحقیق ضم شدہ اضلاع فضل وہاب، ڈائریکٹر سی سی آر آئی عبدالباری، ڈسٹرکٹڈائریکٹر شعبہ زرعی توسیع فیاض علی جان اور دیگر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ضلع کرم کو بہترین آب و ہوا اور ماحول عطا کیا ہے جو کہ ہر قسم کاشتکاری کیلئے موزوں اور بہترین ہے انہوں نے کہا کہ ٹشو کلچر اور گرین ہاؤس کے قیام سے یہاں کے زمینداروں کو بیج کے حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا اور زمینداروں کو تحقیق شدہ بیج فراہم کیا جائے گا جس سے نہ صرف وہ وقت کے ضیاع سے بچے گا بلکہ بہترین اور بھرپور پیداوار بھی حاصل کرسکے گا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی دور دراز علاقوں کے کاشتکاروں اور زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں زرعی ریسرچ سینٹر انتہائی کم وسائل میں زمینداروں کو ذیادہ سے ذیادہ فایدہ دینے کیلئے کوشاں ہے اور سنٹر کی جانب سے ضلع کرم کے زمینداروں کو بیج کے حوالے سے خودکفیل بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب یہاں کی زمینوں میں ہائبرڈ سبزیوں کی ٹیسٹنگ پلانٹیشن کی اجرہی ہے اور ساتھ ساتھ چار سو مختلف فروٹس کے سرٹیفائیڈ تخم زمینداروں کو فراہم کی جائے گی ضلع کرم میں آلو کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہے اور تحقیقاتی بیج کو زمینداروں کو فراہم کرنے سے یہاں کی بہترین آلو کو ملک بھر کے مارکیٹوں میں دستیاب کیا جاسکے گا انہوں نے زمیندار حضرات سے ریسرچ سنٹر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی اس موقع پر زمینداروں حاجی علی مجان اور دیگر نے ٹشو کلچر اور گرین ہاؤس کے قیام کو علاقے کیلئے انتہائی سود مند قرار دیا اور زرعی ریسرچ سینٹر خصوصا وزیر زراعت و امور حیوانات و امداد باہمی محب اللہ خان کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں ڈی سی واصل خان خٹک زرعی ریسرچ سینٹر کے افسران کے ہمراہ پودا لگایا اور گرین ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح اور معائنہ کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں