0

سخاکوٹ کے ناظم کونسلر اتحاد نے بجلی اور گیس کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)  سخاکوٹ کے ناظم کونسلر اتحاد نے بجلی اور گیس کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔اگر دودنوں کے اندر اندر محکمہ واپڈا اور سوئی گیس نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا توبھرپور احتجاج کرینگے۔ حضور ﷺ کے شان میں گستاخی پر حکومت انڈیا کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے انکے سفیر کوملک بدر کیا جائے۔اس سلسلے میں ویلج کونسل عرب ڈنڈا میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کونسلر اتحاد کے صدر علی رحمان، جنرل سیکرٹری سعیداللہ نے دیگر ویلج کونسلز چیئرمینوں سبزعلی خان، احسان شاہ، ساجد حسین مشوانی، قاری سجاد احمدحقانی، فقیر محمد، مسلم شاہ، نائب ناظم یوسف خان اور جنرل کونسلر خالد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا اور سوئی گیس نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے اور گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش سے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے۔ملاکنڈ میں تین بجلی گھرو ں کے باوجود یہاں پر بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔علاقہ کے منتخب ممبران اسمبلی اور سینٹر بجلی اور گیس کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر اس کا فوری حل نکالیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر محکمہ واپڈااور سوئی گیس والوں نے دودنوں کے اندراندر اپنا قبلہ درست نہیں کیاتو منتخب بلدیاتی نمائندوں، ٹریڈ یونیز اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے ملکرسڑکوں پر نکل کر ا نکے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ  حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔حکومت حضور ﷺ کے شان میں گستاخی پر حکومت انڈیا کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے انکے سفیر کوملک بدر کیا جائے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں