0

محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمقرر

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میانوالی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمقررکردیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے محمد سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔محمد سبطین خان کی تقرری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ محمد سبطین خان پی پی 80میانوالی سے 2018کے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ایک نجی ٹی کے مطابق محمد سبطین خان کا بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تقرر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں