0

چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی،شیخ رشید

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے لیکن چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے، لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواست دی گئی، 2 میں ضمانت  ہو گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں