0

بٹ خیلہ ،گرینڈ ہیلتھ الائنس ضلع ملاکنڈ کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہو ئی گئی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گرینڈ ہیلتھ الائنس ضلع ملاکنڈ کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہو ئی گئی کیٹگری اے ہسپتال بٹ خیلہ کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکس اور نرسز نے حسن معمول 11 سے12بجے تک ایک گھنٹہ ہڑتال کی اور مین بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مقررین جی ایچ اے کے صدر ڈاکٹر ارشد نواز جنرل سیکرٹر ی محمد یونس خان کلاس فور کے صدر حضرت حسین ینگ نرسز کے صوبائی صدر فضل مولا ضلعی صدر رفیع اللہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈسٹرکٹ و ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز اور ہیلتھ منیجمنٹ بل2022ء کی آڑ میں ہسپتالوں کی مکمل پرائیویٹائزیشن کرکے غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم کر نے کی حکومتی سازش کو کسی بھی صورت میں کامیا ب نہیں ہو نے دیا جائے گا  انھوں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی و بے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے اور اب رہی سہی کسر مفت علاج ختم اور محکمہ صحت کے ملازمین کو مشکلات میں ڈال کر پورا کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی نج کاری اور ہیلتھ ملازمین کے ملازمت کے عدم تحفظ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں