0

محکمہ بہبود آبادی ضلع تورغر کے حوالے سے تفصیلی اجلاس کا انعقاد

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر سہیل عمران نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ کے تمام تر پہلوؤں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سٹاف کو حاضری کے حوالے سے متنبہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ضلع تورغر کی ترقی کے لئے ٹیم بن کر کام کرنے کی ہدایات۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کا ضلع تورغر میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کے ساتھ تفصیلی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہر این جی اوز نے افرادی طور پر اپنی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کہ عوام کہ بہتری کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم خوش آئند ثابت ہو گا۔ ضلع تورغر کو تعلیمی، سماجی اور معاشرتی میدانوں پر ترقی پر گامزن کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں