0

وادی تیراہ کی آبادکاری اور قیام امن میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے، حاجی نواز طورخیل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث وادی تیراہ میں کوکی خیل آئی ڈی پیز کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے کرنل تیمور اور 27 بریگیڈ کے کوششیں قابل تعریف ہے۔حاجی نواز طورخیل، حاجی مشرف طورخیل،حاجی گل نواز،رحمت اور ظاہر شاہ نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیراہ میں کوکی خیل آئی ڈی پیز سمیت کوکی خیل قوم کے مختلف اقوام کی آبادکاری نیک شگون ہے لمبے عرصے کے بعد کوکی خیل قوم وادی تیراہ میں اپنے گھروں میں آباد ہورہی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کا اہم کردار ہے۔سیکیورٹی فورسز کے عہدیداروں پر بے جا الزمات سے گریز کیا جائے۔وادی تیراہ میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری ادارے کرنل تیمور کی نگرانی میں مختلف فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے وہاں پر خوشحالی اور ترقی آئیگی۔حاجی نواز طورخیل نے کہاکہ وادی تیراہ میں سلسلہ وار سروے کا عمل شروع ہوچکا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔اس کے علاوہ زارمنزہ ٹو دوا توئی تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ یونیسف کے تعاون سے کرنل تیمور نے 13 سال سے بند سکولوں کو بحال کرکے ان میں سٹاف مہیا کرکے تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے۔علاقے میں تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے بھی کرنل تیمور بذریعہ جرگہ کردار ادا کرتے ہوئے علاقے کے امن کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔آخر میں انہوں نے کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں مثبت کردار ادا کرنے اور قیام امن کے فضاء قائم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ کرنل تیمور کی تعیناتی کو وادی تیراہ میں مزید وسعت دی جائے تاکہ ہر عام و خاص و غریب کو انکا حق مل سکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں