0

وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پرایران روانہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری 2 روزہ دورے پرایران روانہ ہوگئے، بلاول بھٹو کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔بحیثیت وزیرخارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے میں بلاول بھٹوزرداری ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔بلاول بھٹو ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کیلئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے، ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں