0

وزیر خزانہ پھر پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ  شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر خزانہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے  والے ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔انہوں نے کہاہے  کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔سٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا۔ا نہوں نے کہا  کہ آصف زرداری  اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں